جموں کشمیر کا نام سنتے ہی ہرے بھرے پہاڑ اور برف سے ڈھکی وادیاں ہمارے ذہن میں آتی ہیں ، اور انہی وادیوں سے نکلا ہے بھارتی کرکٹ کا ایک چمکتا ہوا ستارہ ، یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ بھارت میں کرکٹ کو دھرم کی طرح پوجا جاتا ہے ، سچن ٹنڈولکر ، کپل دیو، وراٹ کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی جیسی کئی ہستیاں ہیں جنہوں بھارت کے نام کو پوری دنیا میں روشن کیا ہے ، اور ایسا ہی ایک چمکتا ستارہ بھارتی ٹیم کو آئی پی ایل کے توسط سے ملا ہے ۔وہ ہیں آئی پی ایل میں تہلکہ مچانے والے جموں ایکسپریس کے نام سے جاننے جانے والے بائیس سالہ عمران ملک ہیں، ان کی پیدائش 22 نومبر 1999 کو بھارت کے جموں وکشمیر میں ہوا، جموں کے چھوٹے سے شہر اجین نگر میں ان کی پرورش ہوئی, ان کے خاندان میں ان کی دو بہنیں، ماں اور والد عبدالمک رہتے ہیں ، ان کے والد سبزی اور پھل بھیجنے کا کام کرتے ہیں ۔
مزید جاننے کےلئے ویڈیو دیکھیں

https://instagram.com/umran_malik_1?igshid=YmMyMTA2M2Y=