ممبئی : صدر شیوسینا اور سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھوٹھاکرے نے آج متنبہ کیا کہ ہندوستان میں جمہوریت بی جے پی کے ہر چیز پر کنٹرول حاصل کرنے کے شیطانی عزائم کے سبب ناکامی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ سینا کے ترجمان اخبارات کے ایگزیکیٹیو ایڈیٹر سنجے راوت کو طویل انٹرویو میں ٹھاکرے نے کہا کہ ملک سے تمام اپوزیشن اور علاقائی پارٹیوں کا صفایا کرنے کی سازش زوروں پر ہے ، جو جمہوریت کیلئے خطرناک ہے۔