حیدرآباد 7 جنوری ( سیاست نیوز ) ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی نواسی و جناب تقی الدین شجیع کی دختر کی شادی جناب خواجہ رئیس الحسن ( سلمان ) ولد جناب نجم الحسن کے ساتھ آج کنگس پیالیس فنکشن ہال مہدی پٹنم حیدرآباد میں انجام پائی ۔ تقریب عقد میں شرکت کرنے اور مبارکباد دینے والوں میں ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی ‘ وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو ‘ ڈائرکٹر جنرل پولیس اینٹی کرپشن ایم انجنی کمار ‘ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش مرلی دھر بھگوت ‘ ڈاکٹر شاہد علی خاں ‘ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ‘ صدر نشین تلنگانہ وقف بورڈ الحاج محمد سلیم ‘ سابق صدر نشین اقلیتی کمیشن جناب محمد قمر الدین ‘ سابق رکن پارلیمنٹ جناب سید عزیز پاشاہ ‘ سکریٹری فیض عام ٹرسٹ جناب افتخار حسین ‘ سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ‘ سابق وزیر جناب محمد علی شبیر ‘ سابق رکن پارلیمنٹ ایم ہنمنت راؤ ‘ سابق رکن پارلیمنٹ ایم انجن کمار یادو ‘ سابق ایم پی مدھو یشکی گوڑ ‘ جناب اعظم علی خرم ‘ مولانا حبیب مجتبی العیدروس ‘ ڈاکٹر مظہر الدین علی خاں ‘ پروفیسر ایس اے شکور ‘ جناب مظفر اللہ خاں ایڈوکیٹ ‘تلگو دیشم لیڈر جناب علی مسقطی ‘ کانگریس قائدین ظفر جاوید ‘ عامر جاوید ‘ عظمت اللہ حسینی ‘ شیخ عبداللہ سہیل ‘ کے علاوہ سیاسی ‘ سماجی و مذہبی تنظیموں کے قائدین اور صحافیوںو سربرآوردہ افراد کی کثیر تعداد شامل ہے ۔ مہمانوں کا استقبال جناب ظہییر الدین علی خاں مینیجنگ ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے کیا ۔