جناب ظفر یاب جیلانی ایڈووکیٹ ملت کے دردمند قائد، ماہر قانون داں،اوربورڈ کے قدیم رفیق تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ جنرل سکریٹری بورڈ

,

   

نئی دہلی: ۱۷؍مئی ۲۰۲۳ء
حضرت مولانا خالدسیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ جناب ظفریاب جیلانی صاحب مرحوم کی وفات ملت اسلامیہ کے لیے بڑا حادثہ اور بورڈ کا نقصان ہے، اللہ نے ان کو غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازاتھا،وہ زمانہ طالبعلمی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے صدر منتخب ہوئے، انہوں نے بابری مسجد مقدمہ میں بہتر طور پر مسلمانوں کے موقف کو پیش کیا، وہ بورڈ کی میٹنگوں میں بہت بہتر طور پر عدالتی اور قانونی مسائل کو پیش کیا کرتے تھے اور تمام حلقوں میں ان کی آراء کو بڑی اہمیت دی جاتی تھی، وہ بورڈ کے قدیم ترین رفیق اورسکریٹری تھے، اس کے علاوہ کئی اہم تعلیمی اداروں کے ذمہ دار تھے، قانونی خدمت کے ساتھ ساتھ وہ تعلیم کے میدان میں بھی بڑی خدمت انجام دے رہےتھے اور وہ مختلف جہتوں سے ملت کی خدمت انجام دے رہےتھے ،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ،درجات کو بلند کرے اور ملت کو ان کابدل عطا فرمائے۔آمین

جاری کردہ
ڈاکٹر محمد وقارالدین لطیفی
آفس سکریٹری

YouTube video
YouTube video