جناب محمد ولی اللہ صدر نشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی منتخب

   

حیدرآباد :۔ جناب محمد ولی اللہ ( عذرا پبلک اسکول ) کو سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کا متفقہ طور پر صدر نشین منتخب کرلیا گیا ۔ سوسائٹی کے سکریٹری جناب ظفر جاوید نے صدر نشین کے عہدہ کیلیے جناب ولی اللہ کے نام کی تجویز پیش کی جسے سوسائٹی کے دیگر ارکان نے منظوری دیدی ۔ جناب سید وقار الدین صدر نشین انڈو عرب لیگ و چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن نے جناب محمد ولی اللہ صدر نشین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کی تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا ہے ۔ جناب ولی اللہ کو متفقہ طور پر سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کا صدر نشین منتخب کیا گیا ۔ 25 اگست کو ہونے والی تہنیتی تقریب میں وزیر داخلہ محمد محمود علی ، جناب ولی اللہ کو تہنیت پیش کریں گے ۔