جنوبی افریقہ کی عدالت نے لاک ڈاؤن کو‘غیرآئینی’ قرار دیا

   

کیپ ٹاؤن،3 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے کورونا وائرس (کووڈ -19) کے پیش نظرملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے قوانین کو ‘غیر آئینی’ اور ‘غلط’ قرار دیا ہے ۔نارتھ گونٹینگ ہائی کورٹ نے منگل کو اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے کہا‘‘حکومت کی جانب سے کووڈ -19 کی روک تھام کے لئے نافذ کچھ شرائط غیر منطقی ہیں’’۔عدالت نے موجودہ قوانین میں ترمیم کرنے اور اسے دوبارہ شائع کرنے کے لئے حکومت کو 14 دن کا وقت دیا ہے ۔