جنوبی سوڈان میں امن مشن کی مدت میں توسیع

   

نیویارک : اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کے لیے امن مشن کی مدت میں ایک برس کی توسیع کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے مشن کی توسیع کے حق میں ووٹ دیا۔ روس اور چین نے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا اور نہ ہی اسے ویٹو کیا۔ امن مشن میں زیادہ سے زیادہ 17 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کی حد مقرر کی گئی ہے جس میں اضافی 2,100 پولیس افسران بھی شامل کیے جائیں گے۔