جنوبی نائیجیریا میں سڑک حادثے میں 6 ہلاک، 14 زخمی

   

ابوجا : نائیجیریا کی جنوبی ریاست اینوگو میں منگل کے روز متعدد گاڑیوں کے ایک سڑک حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے ۔ اینوگو ریاست کے نائب گورنر افیانی اوسائی نے ریاست کے دارالحکومت اینوگو شہر کے نزدیک جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ گیس ٹینکر اور ایک ٹرک سمیت کم از کم چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اوسائی نے کہا کہ اس واقعے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان کے باقیات ریاست کے ایک سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں جمع کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسی اسپتال میں 14 زخمیوں کا علاج چل رہا ہے ۔ نائیجیریا میں جان لیوا سڑک حادثات کی اکثر خبریں موصول ہوتی ہیں، جن کی وجہ اکثر اوور لوڈنگ، سڑک کی خراب حالت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ ہوتی ہے ۔