جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکہ، کئی افراد زخمی

   

کوئٹہ: جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکے سے جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکہ ہوا، دھماکے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ڈی پی او آصف بہادر نے ذرائع کو بتایا کہ دھماکہ خیز مواد مسجد میں نصب تھا، دھماکے میں جے یوآئی کے ضلعی امیر عبداللہ ندیم سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں بھی خودکش حملہ ہوا تھا جس میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

شمال مغربی پاکستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 10 جنگجو ہلاک
اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شمال مغربی ضلع ٹانک میں واقع سکیورٹی پوسٹ پر حملے میں دس دہشت گرد مارے گئے ۔ یہ اطلاع پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دی گئی۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنایا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرا گئی۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا گیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد خودکش بمبار سمیت تمام 10 دہشت گرد چوکی کی دیوار کے باہر مارے گئے۔