بیجنگ ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی چین کے گوانگسی ژوانگ کے خودمختار علاقہ کے شہر جنگسی میں 5.2 شدت کے زلزلہ میں ایک فرد ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے جبکہ کچھ مکانات کے تباہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ چائنا ارتھ کویک نیٹ ورکس سنٹر نے بتایا کہ زلزلہ کا مبدا 22.89 گری شمالی عرض البلد سے10 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ کاؤنٹی حکام نے زلزلہ کے مقام پر بچاؤ کاری ٹیم روانہ کی ہے تاکہ تازہ ترین صورتحال کی تفصیل معلوم ہوسکے۔ جو فرد ہلاک ہوا ہے وہ مبدا کے قریب واقع ڈاکسن کاؤنٹی سے تعلق رکھتا تھا جہاں زلزلے کے سب سے زیادہ شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔