نان ننگ، 29 مئی (یو این آئی) جنوبی چین کے گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے میں جمعہ کو ایک پہاڑی علاقے میں سیلاب کے بعد لاپتہ ہونے والے 8باشندوں کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق آخری لاش چہارشنبہ کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب ندی سے برآمد ہوئی اور تمام نعشو ںکی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعہ کی گئی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی صبح لانگ شینگ کاؤنٹی کے سانشے گاؤں میں یہ آفت آئی۔