جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں تصادم کے دوران تین جنگجو ہلاک

   

سری نگر ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں منگل کے روز سیکیورٹی فورسز کی تلاشی مہم کے بعد ہوئی ایک مڈبھیڑ میں تین جنگجو ہلاک ہوگئے ۔وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ منگل کے روز شوپیان کے ترکاونگام میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد فوج، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں ۔ کشمیر خصوصی آپریشن گروپ (ایس او جی) نے مشترکہ طور پر تلاشی مہم چلائی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جب سیکیورٹی فورسز کے جوان اس علاقے میں گئے جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے تبھی دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔انہوں نے کہا ‘‘سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے ’’َ۔کرنل کالیا نے بتایا کہ جائے تصادم سے دو اے کے 47 اور ایک آئی این ایس اے ایس برآمد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا مہم ابھی جاری ہے ۔