سیول، 3جون (یو این آئی)جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے ۔حکمراں جماعت کے لی جے میونگ اور اپوزیشن کے کم مون سو میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ مارشل لا کے اعلان پر سابق صدر یون سک یول کی معزولی کے بعد نئے صدر کاانتخاب کیا جارہا ہے ۔جنوبی کوریامیں 6مہینے سیاسی عدم استحکام کے بعد کل نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گاجنوبی کوریا کے گزشتہ صدر یون کی معزولی کے بعد آج ہونے والے انتخابات بہت اہم پیشرفت ہیں۔آج منعقد ہونے والے الیکشن میں دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنما اور آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔