جنوبی ہند کی بلند ترین عمارت شہر میں تعمیرہوگی

   

57 منزل ‘5 ٹاورس ہونگے ‘ فلیٹ کی قیمت کم از کم 6 کروڑ
حیدرآباد۔/19 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کی سارے ہندوستان میں ایک منفرد پہچان ہے ۔ قلی قطب شاہ کے بسائے اس شہر اور اطراف میں تاریخی عمارتوں بالخصوص مساجد کا جال پھیلا ہوا ہے۔ حالیہ برسوں میں ہائی ٹیک سٹی نے شہر کی شان میں اضافہ کیا ہے۔ ہائی ٹیک سٹی بلند و بالا خوبصورت عمارتوں کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ ہم سنگاپور، دبئی، ملیشیاء ، ہانگ کانگ اور بنکاک کے کسی فیشنل ایبل علاقہ میں کھڑے ہیں لیکن دنیا کے تمام شہروں میں حیدرآباد کی بات ہی الگ ہے۔ اگرچیکہ یہاں بلند و بالا عمارتوں کی کمی نہیں ہے لیکن اب کوکہ پیٹ میں 4.5 ایکر اراضی پر 57 منزلہ عمارت تعمیر کی جارہی ہے جس کی بلندی 228 میٹر بتائی جاتی ہے۔ یہ عمارت 5 ٹاورس اور 235 فلیٹس پر مشتمل ہے۔ ماہرین ایس اے ایس کراون کے مطابق یہ جنوبی ہند کی سب سے بلند رہائشی عمارت ہوگی۔ فی الوقت جنوبی ہند کی بلند و بالا عمارت کا اعزاز بنگلور کی 50 منزلہ عمارت کو حاصل ہے۔ ایس اے ایس کراون تعمیراتی کمپنی ایس اے ایس انفرا کی جانب سے تعمیر کی جارہی ہے اور

(HMDA)

و تلنگانہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی نے منظوری دی ہے۔ تعمیر کا سلسلہ جاری ہے اور امید ہے کہ 2025 کے پہلے سہ ماہی میں اس کی تعمیر مکمل ہوجائیگی۔ ذرائع کے مطابق عمارت کی قیمت فی مربع فیٹ 8950 روپئے مقرر کی گئی ہے جبکہ فلیٹ کی قیمت 6 کروڑ روپئے سے شروع ہوتی ہے۔ یہ حیدرآباد کا پہلا الٹرا لکثرری اپارٹمنٹ ہے جہاں ایک منزل صرف ایک اپارٹمنٹ کیلئے مختص کی گئی ہے۔ N