سڈنی /3 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ 100 سال میں پہلی بار آسٹریلیا میں سمندری طوفان کے زیر اثر سیلاب آگیا ۔ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ۔ آسٹریلیا کے استوائی شمالی علاقہ میں موصلادھار بارش نوٹ کی گئی جس کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آگئیں ۔ 20 لاکھ گھروں کو برقی سربراہی منقطہ ہوگئی ۔ ان مکانوں کے زیر آب آنے کا خطرہ برقرار ہے ۔