جنوب مغربی مانسون کیرالا پہونچا

   

حیدرآباد۔ جنوب مغربی مانسون ساحل کیرالا پہونچ چکا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر ناگارتنا نے بتایا کہ جنوب مغربی مانسون جنوبی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں میں پہونچ چکا ہے ۔ لکشدویپ ‘ جنوبی کیرالا ‘ جنوبی ٹاملناڈو وغیرہ میں یہ پہونچ چکا ہے ۔ واضح رہے کہ کیرالا میں مانسون یکم جون کو آتا ہے تاہم اس بار دو دن کی تاخیر ہوئی ہے ۔ آج کیرالا میں بارش بھی ہوئی ۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی تھی کہ کیرالا میں مانسون 31 مئی کو ہی آئیگا تاہم اس میں تاخیر ہوئی ہے ۔ کہا گیا کہ کیرالا کی طرح ملک کی دوسری ریاستوں میں بھی مانسون کی آمد میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے تلنگانہ میں ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔