اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیش آیا جہاں بدھ کی رات زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے ارکان نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے بتایا کہ شہر کے بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والے دونوں گروپوں میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوا۔فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس نے مزید تفتیش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔