جنونی عاشق کے حملہ میں معشوقہ شدید زخمی

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ایک لڑکی جنونی عاشق کے حملہ میں شدید زخمی ہوگئی جہاں عاشق نے معشوقہ پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا ۔ سائبر آباد کے علاقہ نارسنگی میں یہ واردات پیش آئی ۔ جو سنسنی کا سبب بن گئی شدید زخمی حالت میں واسوی نامی لڑکی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ واسوی کا دعویٰ ہے کہ وہ گنیش کی صرف دوست ہے جو اس کا رشتہ دار ہے اور اس نے اس کی محبت کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا ۔ لیکن ہر دن ان دونوں کی ملاقات ہوا کرتی تھی کل رات گنیش نے واسوی کو گنڈی پیٹ منڈل نارسنگی میں واقع ٹی گرل ہوٹل کو طلب کیا اور اس کے بعد حملہ کا واقعہ پیش آیا ۔ ذرائع کے مطابق واسوی اور گنیش میں بات چیت کے بعد بحث و تکرار ہوئی اور اس کے بعد گنیش نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے فرار اختیار کرلی شدید زخمی حالت میں لڑکی نے ڈائل 100 پر فون کیا اور لڑکی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واسوی اور گنیش کا تعلق ضلع گنٹور کے پڈگو رالا سے بتایا گیا ہے جو حیدرآباد منتقل ہوگئے تھے اور واسوی پیشہ سے سافٹ ویر ملازمہ ہے اور گنیش زماٹو میں کام کرتا تھا دونوں کی ہر دن ملاقات ہوا کرتی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔ ع