جنگاؤں ضلع کورٹ کا آج افتتاح

   

جنگاؤں ۔ جنگاؤں ضلع کورٹ کا ورچول افتتاح 2 جون ،جمعرات شام 5 بجے کورٹ کے احاطہ میں چیف جسٹس آف انڈیا عزت مآب این وی رمنا ،تلنگانہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور چیف جسٹس آف تلنگانہ جسٹس ستیش چندرا شرما اڈمنسٹریٹیو جج آف جنگاؤں ڈسٹرکٹ جسٹس اے ابھیشیک ریڈی کریں گے ۔ جنگاؤں V اڈیشنل جج کے شیلا جانے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ جنگاؤں کورٹ کی ایک تاریخ آج سے 100 سال قبل یہاں نظام دور حکومت میں منصف کورٹ قائم ہوا تھا اور آج جنگاؤں کورٹ میں ضلع کورٹ قائم ہو رہا ہے ۔ جنگاؤں ضلع کے تحت جو منڈل ہیں وہ تمام منڈلس کے کام ضلع کورٹ جنگاؤں پر ہوں گے ۔ ضلع کے عوام کی سہولت کیلئے ضلع کورٹس قائم کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر جنگاؤں سینئیر سیول جج کانچنا ریڈی ، پرنسپل جونئیر سیول جج جنگاؤں پرتھوی راج ، جونئیر سیول جج جنگاؤں نرمدا ، بار اسوسی ایشن صدر این رام موہن ریڈی ، پی پی بکشاپتی ایڈوکیٹ ، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ موجود تھے ۔