جنگاؤں میں اشیائے ضروریہ کی دوکانوں کی تنقیح

   

جنگاؤں: ضلع کلکٹر جنگاؤں محترمہ کے نکھیلا کے احکامات کے مطابق ایڈیشنل کلکٹراے بھاسکرراؤنے، مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ ایک مرکزی کمیٹی تشکیل دی گئی تاکہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ یکساں قیمتوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ اس کمیٹی کے ارکان ضلع سیول سپلائی افسر یم روجا رانی،ضلعی ذرعی افسر رادھیکا،ضلع باغبانی افسر شری کے۔ لتا ،مارکیٹنگ افسر شرما، ضلع لیگل میٹرالوجی افسر وجیا کمار ضلع افسر برائے منشیات ریشما ضلعی افسر برائے تغذیہ ایم ریونت ریڈی ہیں۔ اس مشترکہ کمیٹی نے آج 18 مئی صبح 7 بجے تا 10بجے تک ضلع کے کل 14 دکانوں کی تنقیح کی۔ اس کمیٹی نے میڈیکل ،کرانہ ،مارکیٹ شاپس کا دورہ کیا۔ اس تین دکانوں پر مقدمے درج کئے اور3000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس مشترکہ کمیٹی نے ضلع میں ہونے والی دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔کل 64 تنقیحات انجام دی گئیں اور 7 مقدمات درج کئے گئے۔9000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔