جنگاؤں میں ریاستی حج کمیٹی چیرمین کو تہنیت کی پیشکشی

   

جنگاؤں۔/30جون،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حج کمیٹی چیرمین محمد مسیح اللہ خان کو جنگاؤں میں جناب محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر آج تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر ایک یا دداشت پیش کی گئی۔ تلنگانہ ریاست سے حج کو جانے والے تمام لوگوں کو حکومت کو جانب سے پوری مدد کریں اور جو لوگ آن لائن میں درخواست دے کر ہیں ان تمام کو حج کو جانے کی سہولت دلوائیں۔ حکومت کی جانب سے حاجیوں کو پوری مدد کریں اور ہر ضلع میں ایک حج ہاوز قائم کریں۔ جنگاؤں ضلع میں حج ہاوز قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ریاستی چیرمین حج کمیٹی مسیح اللہ نے اس موقع پر کہا کہ حج کمیٹی کی جانب سے جو بھی مدد ہے پوری طرح کرنے کی کوشش کروں گا اور حاجیوں کیلئے سعودی عرب میں بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر مولانا فصیح الاسلام ، محمد اقبال، محمد یعقوب ، محمد گیسو، محمد ارشد الرحمن، بابا، محمد غوث الدین بابا، حنیف کامران، نہال، سہیل کے علاوہ دیگر موجود تھے۔