جنگل اور جانور کی حفاظت کیلئے شعور بیداری مہم

   

سرپورٹاون 9 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپورٹاون فارسٹ رینج افیسر محمد اقبال حسین کے زیر قیادت فارسٹ سیکشن آفیسر پرساد راؤ ، فارسٹ بیٹ آفیسر کماری راوینا، ملک ارجن، عرفان، بھیم راؤ، لنگننا فارسٹ ملازمین نے انور اردو ہائی اسکول کاغذ نگر ہیڈ ماسٹر محمد عارف الدین کی زیر نگرانی میں سرپورٹاون منڈل کے بھوپال پٹنم کے جنگل کا طلبہ کی ٹیم نے دورہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور فارسٹ کی جانب سے جانور بچاؤ اور جنگل بچاؤ کاموں کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر فاریسٹ سیکشن آفیسر برساد راؤ نے انور اردو ہائی سکول کاغذ نگر کے طلبہ و طلبات کو جانوروں کو پینے کے پانی کی سہولت اور جانور اور جنگل کی حفاظت سے متعلق تفصیلی طور پر بتایا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سرپورٹاون فارسٹ کی جانب سے تیار کئے گئے سولار سسٹم، پانی کا کنٹا، فارسٹ چیک ڈیم اور کئی جانوروں کے علاوہ عوام کو دی جانے والی سہولت سے متعلق بھوپال پٹنم گاؤں میں سیاحتی مرکز کا تفصیلی دورہ کرواتے ہوئے فارسٹ محکمہ کی جانب سے انجام دیے جانے والے کاموں کا تفصیلی طور پر اسکول کے انور اردو میڈیم ہائی سکول کے طلبہ و طالبات کو معائنہ کروایا۔ اس موقع پر انور اردو ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر محمد عارف الدین، بشیر احمد خان اور خاتون ٹیچرس کے علاوہ طلبہ کی کثیر موجود تھی۔