دوبئی 6 مارچ (ایجنسیز) ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے ساتھ ہی خلیجی خطہ میں ٹرانسپورٹیشن متاثر ہوگیا ہے۔ دوبئی میں بڑی مقدار میں گولڈ پھنس گیا ہے کیوں کہ پروازیں معطل ہیں۔ تاجرین نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ طویل مدت تک اسٹوریج کے لئے ادائیگی کرتے رہنے کے بجائے یہ سونا 30 ڈالر فی اونس کے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ فروخت کردینا بہتر ہوگا۔