جنگاؤں : ضلع جنگاؤں جوائنٹ کلکٹر مسٹر عبدالحمید نے آج پرسٹن اسکول گراؤنڈ پر ہریتا ہارم کے تحت شجرکاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک فرد اپنے اپنے گھر کے پاس ایک جھاڑ لگائیں ۔ گراؤنڈ میں 150 جھاڑوں کو لگایا گیا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ جنگاؤں پی جمنا ، رکن بلدیہ انیتا ، پی لنگیا کے علاوہ دوسرے لوگ موجود تھے ۔