جوان 2 کا اشارہ ، سوئیس بنک کا خزانہ اگلا نشانہ

   

ممبئی۔ جیسے ہی ان کی فلم جوان باکس آفس پر کامیابی کا طوفان پیدا کررہی ہے، بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ بات چیت میں تازہ ترین ریلیز کی دوسری قسط کا اشارہ دیا ہے۔ شاہ رخ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جہاں وہ جوان کو اتنا پیار دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کر رہے تھے۔ ایک مداح نے شاہ رخ سے پوچھا سر کالی کے ساتھ ڈیل کیوں نہیں کر رہے… میں وجے سیتھوپتی صاحب کا بڑا پرستار ہوں! سیکوئل کے پلاٹ کے اشارے کے ساتھ سوال کا جواب دیتے ہوئے، شاہ رخ خان نے کہا: میں بھی وجے سرکا بہت بڑا پرستار ہوں.. لیکن کالی کا کالا دھن تو لے لیا اب دیکھو دوسروں کے بھی سوئس بینکوں سے لیکر آتا ہوں… بس ویزا کا انتظار کر رہا ہوں۔۔۔ ہا ہا!!!” ایک شخص نے فلم کی خواتین کاسٹ کے ساتھ شاہ رخ کی کئی تصاویر، پوسٹرز اور اسٹیلز شیئر کیں جن میں نینتھارا اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں ، اتنی لڑکیاں کیوں ہیں سر فلم میں پرستار نے پوچھا؟ اداکار نے جواب دیا: یہ سب کیوں گن رہا ہے… صرف نظر نہیں ، اپنے دل میں محبت اور احترام رکھیں اور ماں اور بیٹی کا احترام کرو… اور اگے بڑھو! ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس میگا بلاک بسٹر میں شاہ رخ خان، نینتھارا اور وجے سیتھوپتی شامل ہیں۔ اس میں پریمانی، سانیا ملہوترا، گریجا اوک، سنجیتا بھٹاچاریہ، لہر خان، اور عالیہ قریشی بھی ہیں۔ اس میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت بھی خصوصی کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تلگو میں 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی اور دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہے ۔