جوبائیڈن دماغی مریض امریکہ کی قیادت نہیں کرسکتے : ٹرمپ

,

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے جب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے فوری طور پر کہا کہ جوبائیڈن امریکی صدر بننے کے قابل نہیں ہیں۔ وہ دماغی مریض ہیں اور صدارت کے اہل نہیں۔ ٹرمپ سے جب یہ پوچھا گیا کہ صدارتی انتخابات کے نتائج اگر ان کے (ٹرمپ) حق میں نہیں آئے تو کیا وہ نتائج کو قبول کرلیں گے جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں سوچنا پڑے گا وہ محض ’’ہاں‘‘ کہتے ہوئے سوال پوچھنے والے کو خوش کرنا نہیں چاہتے ۔