جودھ پور میں ہیڈ ماسٹر اور ٹیچر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

   

جودھ پور : راجستھان میں انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے جودھ پور ضلع کے ایک سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور ٹیچر کو بی ایڈ انٹرن شپ سرٹیفکیٹ دینے کے عوض 2000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔ اے سی بی کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ہیمنت پریہ درشی (ایڈیشنل چارج ڈائرکٹر جنرل) نے کہا کہ شکایت کنندہ نے اے سی بی کی جودھپور یونٹ سے شکایت کی کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سندر دھانا، متھنیا کے ہیڈ ماسٹر منوہر سنگھ بی ایڈ انٹرشپ سرٹیفکیٹ دینے کے بدلے دو ہزار روپے بطور رشوت مانگ رہے ہیں۔