جونئیر و ڈگری کالجس کو 12 تا 15 جنوری تعطیلات

   

حیدرآباد۔/9جنوری ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے جونیر کالجس کے علاوہ جونیر کالجس سے جڑے ڈگری کالجس کو تعلیمی سال کی دوسری میعاد کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے اور کالجس کو پابند کردیا ہے جو دوران تعطیلات اپنے ادارے چلاتے ہیں اور خصوصی کلاسیس کے نام پر طلبہ کو تعطیلات سے محروم رکھتے ہیں۔ بورڈ نے تعلیمی سال 2019-20 کے تحت تعطیلات کا 12تا15 جنوری اعلان کیا اور کالجس و انتظامیہ کو پابند کردیا کہ وہ دوران تعطیلات کوئی سرگرمیاں جاری نہ رکھیں ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔