حیدرآباد 31 مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے مطلع کیا ہے کہ ریاست میں تمام جونئیر کالجس کی کشیدگی کو ملتوی کردیا گیا ہے اور کشادگی کی آئندہ تواریخ کا بعد میں اعلان کیا جائیگا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اولیائے طلبا ‘ سرکاری امدادی ‘ غیر امدادی ‘ کمپوزٹ و خانگی کالجس جو تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کورس چلا رہے تھے ان کی کشادگی کو روک دیا گیا ہے اور آئندہ تواریخ کا بعد میں اعلان کیا جائیگا ۔