بھونیشور۔ یہاں کالنگا اسٹیڈیم میں ایف آئی ایچ جونیئر مینز ہاکی ورلڈ کپ کے دوران عملہ میں سے ایک میں پہلا کوویڈ مریض پایا گیا ہے۔اڈیشہ حکومت کے محکمہ کھیل اور نوجوان خدمات (ڈی ایس وائی ایس) کی سوشل میڈیا ٹیم کا ایک شخص مثبت پایاگیا ہے۔ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیم اس شخص کے رابطوں کا پتہ لگانے کے لیے کام کررہی ہے۔ چونکہ مصروف عملہ اور دیگر تمام شرکاء کو باہر جانے کی اجازت ہے اور ہر 72 گھنٹے بعد ٹسٹ کیا جا رہا ہے، اس لیے عملہ وائرس سے رابطے میں آیا ہو گا۔ورلڈ کپ ایونٹ میں شامل تمام افراد بشمول میڈیا کے افراد کے مزید ٹسٹوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔