جوگی رمیش اور جوگی رامو کو ضمانت ، جیل سے رہائی

   

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے سابق وزیر اور وائی ایس آر سی پی لیڈر جوگی رمیش اور ان کے بھائی جوگی رامو کو نقلی شراب کی تیاری کے کیس میں جیل سے رہا کردیا گیا۔ انامیا ضلع میں تمبلا پلے جونیر سیول کورٹ نے جمعہ کو مولاکلا چیرو نقلی شراب کیس میں انہیں ضمانت دیدی گئی جس کے بعد وہ وجئے واڑہ ضلع جیل سے باہر آ گئے۔ نقلی شراب کی تیاری کا ریاکٹ کا پردہ فاش ایکسائز پولیس نے گزشتہ سال 3 اکٹوبر کو کیا تھا۔ این ٹی آر ضلع کے ابراہیم پٹنم میں ایک نقلی شراب بنانے والے یونٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ جوگی برادران کو 2 نومبر کو اے جناردھن راؤ AI کی گواہی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا جو دونوں معاملات میں اہم ملزم تھے۔ مولاکالا چیرو نقلی شراب کیس میں جوگی برادران کو ان کے کردار اور سازش کا انکشاف ہونے کے بعد 2 ڈسمبر کو تمبل پالے عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں جیل بھیجا گیا تھا۔ اگرچہ جوگی بردران کو وجئے واڑہ کی عدالت نے اس ماہ کی 20 تاریخ کو ابراہیم پٹنم کیس میں مشروط ضمانت دی تھی لیکن انہیں رہا نہیں کیا گیا تھا کیونکہ انہیں مولاکلا چیرو کیس میں ضمانت نہیں ملی تھی۔ مولاکلا چیرو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد انہیں رہا کیا گیا تھا۔ جوگی رمیش نے رہا ہونے کے بعد میڈیا سے بتایا کہ اس کیس میں انہیں بلاجواز پھنسایا گیا اور 83 دنوں تک انہیں جیل میں رکھا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایس آئی ٹی عہدیدار چندرا بابو نائیڈو کی بات سنتے ہوئے عمل کررہے تھے۔ش