واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن آج اپنے چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے بیجنگ حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ اگر اس نے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں عسکری یا اقتصادی مدد فراہم کی، تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ بائیڈن چینی صدر سے ان کے موقف اور روسی کی حمایت پر بھی سوال کریں گے۔ امریکہ اور چین روایتی حریف ممالک ہیں۔ واشنگٹن چین کی توسیع پسندانہ پالیسیوں سے ناخوش ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے ساتھ گفتگو میں دیکھا جائے گا کہ چین کہاں کھڑا ہے۔