جگا ریڈی نے اسمبلی سے استعفیٰ کی اطلاعات کی تردید کی

   

حیدرآباد6۔ جنوری (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی جگا ریڈی نے استعفیٰ سے متعلق اطلاعات کو مسترد کردیا اور کہا کہ بعض گوشوں کی جانب سے گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کا کوئی منصوبہ ہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل افیرس کمیٹی کے اجلاس میں انہوں نے اپنے موقف سے مانکیم ٹیگور کو واقف کرادیا ہے۔ سنکرانتی کے بعد سونیا گاندھی اور راہول گاندھی تلنگانہ کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ ان کے سامنے میں اپنے موقف کی وضاحت کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں جگا ریڈی نے کہا کہ ان کی وجہ سے اگر کسی کو دشواری ہے تو وہ آزاد رکن اسمبلی کی حیثیت سے برقرار رہیں گے لیکن کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے ۔ ر