جگا ریڈی نے پھر ایک بار ریونت ریڈی کو نشانہ بنایا

   

کانگریس میں چلر بیاچ تیار ہونے کا الزام، ٹی آر ایس میں شمولیت کی تردید

حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) کانگریس کے باغی رکن اسمبلی جگا ریڈی نے پھر ایک مرتبہ ریونت ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس پارٹی میں چلر بیاچ تیار ہوچکا ہے جو دیگر قائدین کے خلاف مہم میں مصروف ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی کے حامیوں کے مختلف فرضی گروپس اپنی سرگرمیوں کے ذریعہ کانگریس پارٹی کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس میں انہیں شمولیت سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی لیکن ان کے خلاف اس طرح کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ جگا ریڈی نے کہا کہ پردیش کانگریس کے صدر پارٹی کیلئے ڈرائیور کی طرح ہوتے ہیں۔ غلطیوں کی نشاندہی کرنا کیا میرا قصور ہے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ تین مار ملنا کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ انہیں ٹی آر ایس کا ایجنٹ قرار دیں۔ سرکاری تقریب میں کے ٹی آر سے ملاقات کرنے پر انہیں کوورٹ کہا جارہا ہے تو پھر ریونت ریڈی نے بھی کے ٹی آر سے ملاقات کی تھی ان کو کیا کہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پردیش کانگریس نے کبھی بھی ان کے خلاف چلائی جارہی مہم کی مذمت نہیں کی ہے۔ جگا ریڈی نے کہا کہ وہ کانگریس میں ہیں اور کانگریس میں رہیں گے۔ آخری سانس تک کانگریس میں برقرار رہیں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ان پر ٹی آر ایس میں شمولیت سے متعلق پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔ میرے انتخابی حلقہ میں کے ٹی آر سرکاری پروگرام کیلئے آئے تھے۔ میں نے حلقہ کے مسائل پر کے ٹی آر کو یادداشت حوالے کی۔ دونوں کی پارٹیاں بھلے ہی الگ ہوں لیکن خیرسگالی ملاقات میں کوئی قباحت نہیں۔ اس ملاقات کو بنیاد بناکر ریونت ریڈی کے حامیوں کی جانب سے میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض مخصوص یو ٹیوب چینلس جو ریونت ریڈی کے حامی ہیں ان کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔ ر