جگتیال کی مندر میں چوری

   

حیدرآباد۔تلنگانہ کے ضلع جگتیال مستقر کی ایک مندر میں چوری کی واردات پیش آئی۔ضلع کے ودیانگر کی مندرمیں کل شب چور داخل ہوئے جو مورتی کو پہنائے گئے طلائی ونقروی زیورات و نقدی کی چوری کرلی اور فرار ہوگئے ۔مندر کے صدرنشین تروپتی نے پولیس کو شکایت کی۔انہوں نے کہا کہ قفل کو توڑ کر چور اندر داخل ہوئے اور 22 گرام طلائی زیورات کے ساتھ 250 نقروی زیورات و نقد رقم چوری کرلی۔منگل کی صبح جب مندر کا صفائی عملہ پہونچا تو انہوں نے مندر کا قفل ٹوٹا ہوا پایا اور اس بات کی اطلاع مندر کے صدرنشین کو دی جنہوں نے فوری پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے کیس درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں۔