جگتیال کے وفد کی جناب عامر علی خاں سے ملاقات، کابینہ میں شمولیت کیلئے دعائیں

   

خدمت خلق سے انسان کی عظمت میں اضافہ

حیدرآباد۔/3 فروری( سیاست نیوز)بے باک صحافی جناب عامر علی خان کو گو رنر کوٹہ میں رُکن قانو ن ساز کونسل منتخب کرنے پر جگتیال کے ایک وفد نے دفتر سیاست پہنچ کر عامر علی خان کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا کہ صحافت ان کی وراثت ہے تاہم غریب عوام کے لئے ان کا تڑپتا ہوا دل مثالی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ آج اللہ تعالیـ اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لئے حکومت سے موثر نمائندگی کے لئے ہی انہیں یہ موقع عطا کیا ہے۔ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ خدمت خلق ہی ایک ایسا فعل ہے جس سے انسان کی عظمت کا صحیح طور پر پتہ چلتا ہے بغیر کسی سیاسی ہوس کے خالص اقلیت کی تڑپ کو دیکھتے ہوئے اخبار سیاست نے جو کارنامہ عوام کی فلاحی و بہبود کے لئے انجام دے ہیں اس کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ آج کے پر آشوب دور میں جہاں لوگ زندہ افراد کی فکر نہیں کرتے بلکہ کئی ایک واقعات سامنے آرہے ہیں کہ بوڑھے ماں باپ سے اولاد کا رویہ کس حد تک گر گیا ہے ویسے دور میں ملت فنڈکے ذریعہ لاوارث نعشوں کی تدفین کو غیرمعمولی کارنامہ بنا یا ہے۔ آج تک کسی ریاست یا ملک کے کسی حصہ میں ایسی خدمت کی مثال نہیں ملے گی ۔ کسی قوم کے زندہ قوم کہلانے کی سب سے بڑی دلیل سمجھی جاتی ہے کہ اس کے افراد کے دل انسان دوستی کے بلند ترین خدمات سے معمور ہوں اور اس کے یہی جذبات اس بات کا فیصلہ کرنے کے لئے بھی ایک دلیل کی حیثیت رکھتے ہیں جو شخص بحیثیت صحافی یتیم بے سہارا پسماندہ لوگوں کیلئے رات دن فکر مند رہتے ہوئے کئی تعلیمی، سماجی، فلاحی خدمات کا تسلسل برقرار رکھا ہے آج جب ان کے کارناموں کے تناظر میں حکومت نے انہیں گورنر کوٹہ میں رکن قانون ساز کونسل منتخب کیا تو ریاست ہی نہیں ملک و بیرون ملک میں سیاست کے چاہنے والے اور عامر علی خاں سے واقف افراد کے مکانوں، دفاتر، وغیرہ میں خوشیاں رقص کررہی ہیں کہ یہ شخص اگر کابینہ میں شامل کرلیا جائے تو ریاست تلنگانہ کے عوام کو ایک بے لوث قائد مل جاے گا۔ یہ الگ بات ہے کہ مخالفین کو شدید دھکا ضرور لگا ہوگا۔ یہی سبب ہے کہ رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں ہم اتنا ضرور کہہ سکتے ہیں کہ مخالفتوں کا فیصد کم ہے محبت کا فیصد عامر علی خاں صاحب کو بہت زیادہ ہے ان کے حق میں ہر کوئی دعاگو ہے کہ یہ چہرہ جلد سے جلد ریاستی کابینہ تک رسائی کرے، اس وفد میں محمد عبدلمحسن فاروقی پروپرائیٹر صبا ڈرسیس، خواجہ کمال الدین رکن بلدیہ ورڈ 13، محمد سبحان الزماں ، شیخ مشیر، عطاء اللہ شریف، سید عمران اردو دنیا نیوز موجود تھے۔