جگت گیری گٹہ میں قتل کی واردات

   

حیدرآباد :۔ جگت گیری گٹہ میں قتل کی واردات پیش آئی جہاں 28 سالہ انصاری احمد کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس کو ناجائز تعلقات کا شبہ ہے ۔ انصاری احمد آٹو ڈرائیور تھا ۔ انصاری پر عمران نے حملہ کرکے قتل کردیا ۔ انصاری کے گذشتہ 5 سال سے ایک خاتون سے تعلقات تھے اور 15 دن قبل ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور خاتون ممبئی چلی گئی ۔ بعد ازاں خاتون اپنے بھائی اور ایک ساتھی کے ہمراہ شہر واپس ہوئی ۔ انصاری کو پتہ چلا کہ خاتون کی اپنے بھائی کے ساتھی سے قربت ہوگئی ہے ۔ اس پر تکرار ہوئی تھی جس پر عمران نے انصاری کا قتل کردیا ۔