جگن موہن ریڈی لندن و شرمیلا امریکہ روانہ والدہ وجیہ لکشمی پہلے سے امریکہ میں

   

حیدرآباد۔/19 مئی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں رائے دہی کی تکمیل کے ساتھ ہی اہم قائدین کے بیرونی دوروں کا آغاز ہوچکا ہے۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اپنی اہلیہ بھارتی کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔ سی بی آئی عدالت سے بیرونی دورہ کی اجازت حاصل کرتے ہوئے وائی ایس جگن موہن ریڈی لندن، فرانس اور سوئزر لینڈ کے دورے پر روانہ ہوئے۔ جگن موہن ریڈی 24 مئی کے بعد وطن واپس ہوں گے۔ اسی دوران وائی ایس جگن موہن ریڈی کی بہن و صدر پردیش کانگریس آندھرا پردیش وائی ایس شرمیلا بھی امریکہ روانہ ہوئیں جہاں وہ اپنے فرزند راجہ ریڈی کے پاس قیام کریں گی۔ شرمیلا اور جگن کی والدہ وجیہ لکشمی انتخابی مہم کے آغاز سے قبل ہی امریکہ روانہ ہوچکی ہیں تاکہ فرزند اور دختر کے سیاسی ٹکراؤ سے دور رہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ شرمیلا کے فرزند راجہ ریڈی کے پاس مقیم ہیں۔ شرمیلا اپنی ماں کے ہمراہ 2 جون کو ہندوستان واپس ہوں گی۔1