جگن موہن ریڈی کا دورہ دہلی ‘ وزیر اعظم و دیگر سے ملاقات متوقع

   

نئی دہلی 5 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی دہلی پہونچ چکے ہیں اور وہ امکان ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ریاست کے زیر التواء مسائل پر تب۵ادلہ خیال کرینگے ۔ امکان ہے کہ جگن جمعہ کو وزیر اعظم مودی کے علاوہ دوسرے مرکزی وزراء سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔سمجھا جارہا ہے کہ جگن ریاست کو خصوصی موقف اور 2.58 لاکھ کروڑ کی معاشی مدد پر نمائندگی کرینگے ۔