رانچی: ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں پیر کے دن ہیمنت سورین حکومت نے اکثریت ثابت کرنے کے بعد کابینہ کی تشکیل دی۔ راج بھون میں 11 وزراء نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا، کابینی وزراء میں حفیظ الحسن بھی شامل ہیں۔ان کی حلف برداری پر بی جے پی نے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ حافظ الحسن کو حلف لینے کے لیے جب بلایا گیا تو انہوں نے حلف کی شروعات بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ کی۔ بی جے پی کے قائدین نے اس پر اعتراض کیا ہے۔ نہ صرف اعتراض کیا گیا بلکہ گورنر سے ان کی خلاف شکایت بھی کی گئی۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوت زعفرانی جماعت کے قائدین نے اس عمل کو غیر دستوری قرار دیا۔بی جے پی نے گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عہدے کا جائزہ حاصل نہ کرنے دیا جائے۔ اس مسئلہ پر آسام کے چیف منسٹر ہیمنتا بسوا سرما نے شدید کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جھار کھنڈ ریاست میں وزراء ایسے حلف لیتے ہیں، ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔ واضح رہے کہ حافظ الحسن جارکھنڈ کی سیاست میں تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔