رانچی :بی جے پی لیڈر اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ بابو لال مرانڈی نے جھارکھنڈ اسمبلی میں نماز کیلئے کمرہ مختص کرنے کے فیصلے کو نامناسب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے مندر کو جمہوریت کا مندر ہی رہنے دینا چاہیئے۔ اسمبلی کی نئی عمارت میں نماز ادا کرنے کیلئے ایک کمرہ الاٹ کیا گیا ہے۔ اس پر اسمبلی اسپیکر اور بی جے پی لیڈر سی پی سنگھ نے کہا کہ ’’ہم نماز کے کمرے کے خلاف نہیں ہیں لیکن پھر انہیں اسمبلی میں ہنومان مندر بھی تعمیر کرانا چاہیئے۔