رانچی: کیندوہاڈی تھانہ کے حدود میں ایک اسکول کیمپس میں دو سگی بہنوں کی پانع لڑکوں نے عصمت ریزی کردی۔ ذرائع کے مطابق منگل کی رات گودھر نامی ایک لڑکا اور اس کے پانچ چاردوستوں نے مل کر دو بہنوں کی اجتماعی عصمت ریزی کردی۔پولیس کے مطابق پانچ ملزمین میں سے ایک ملزم آکاش ورما کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ چار ملزمین فرار بتائے گئے ہیں ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بہنوں میں بڑی بہن اور ملزم آکاش ورما کے درمیان محبت چل رہی تھی۔ منگل کے دن آکاش اسے فون کر کے بتایا کہ وہ آج شام 6.30بجے کیندوا ہٹیا کی جگہ بلایا۔ جب بڑی بہن اپنی ساتھ چھوٹی بہن کوبھی لے گئی تو آکاش ورما نے ان دونوں بہنوں کو اپنی بائیک پر بیٹھالیا اور اسے ایک اسکول لے گیا۔جہاں پہلے سے موجود اس کے چار دوستوں نے ان دونوں بہنوں کی عصمت ریزی کی۔
ان چار دوستوں میں گودھر روانی، پریم روانی،راجا روانی، سونو روانی اور انکت روانی سے ہوئی ہے۔ اس کے بعد رات قریب ساڑھے نو بجے ان لڑکوں نے ان دونوں بہنوں کو چھوڑا۔ اس کے بعد دونوں بہنیں گھر آکر اپنے گھروالو ں کو پورا واقعہ سنایا۔ چہارشنبہ کی صبح متاثرہ لڑکیوں کے والدین نے کیندوہاٹی پولیس اسٹیشن پہنچ کر معاملہ درج کروایا۔ پولیس نے پانچ لڑکوں پر پوسکو کے تحت کیس درج کرلیا۔ پولیس نے آکاش ورما کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی گرفتا رہے۔ پولیس نے انہیں پکڑنے کے لئے خصوصی ٹیمو ں کی تشکیل دی ہے۔