٭٭ رائے پور : جے ایم ایم کے ایک وفد نے اپنے جنرل سکریٹری سپریو بھٹاچاریہ کی قیادت میں ہفتہ کے دن ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کے این جھا سے ملاقات کرکے کہا کہ ای وی ایم پر رائے شماری تک نگرانی رکھی جائے ۔ کیونکہ ان کی اطلاع کے بموجب مشینوں سے چھیڑچھاڑ کی جارہی ہے۔الیکشن کمیشن کے انجنیئرس اور ٹیکنیشینس ای وی ایم کی دیکھ بھال کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کئے گئے ہیں ۔ اس طرح یہ الزام بالواسطہ طور پر ای سی کیخلاف ہے ۔