جھارکھنڈ میںبی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز ، امیت شاہ کا خطاب

   

منیکا ۔ لوہرڈاگا (جھارکھنڈ) /21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے پھر ایودھیا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اس نے سپریم کورٹ میں اس کیس کو تعطل کا شکار بنایا جبکہ اپنے ووٹ بنک کو بچانے کی لالچ میں کشمیر مسئلہ کو بھی 70 برسوں تک لٹکائے رکھا ۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی دستوری ڈھانچہ میں ایودھیا تنازعہ کا حل چاہتی تھی ۔ یہ فیصلہ برسوں سے رکا ہوا تھا ۔