جھارکھنڈ میں انکاونٹر ‘ تین تخریب کار ہلاک

   

رانچی 24 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام )ممنوعہ پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا کے تین تخریب کار گملا ضلع میں سکیوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے ۔ اڈیشنل ڈی جی پی ایم ایل مینا نے بتایا کہ یہ واقعہ امتولی جنگلات کے علاقہ میں پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ تین تخریب کار انکاونٹر میں ہلاک ہوگئے ہیں جس میں سی آر پی ایف کوبرا یونٹ اور گملا ضلع پولیس نے حصہ لیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انکاونٹر کے مقام سے دو اے کے 47 رائفلیں ‘ دو .315 ایم ایم رائفلیں ‘ تین پستول اور سوا لاکھ روپئے نقد بھی برآمد ہوئے ہیں۔