جھارکھنڈ میں طوفان کے پیش نظریلو الرٹ جاری

   

رانچی، 30 اکتوبر (یو این آئی) جھارکھنڈ میں طوفان مونتھا کا اثر تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ دارالحکومت رانچی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے یکم نومبر تک ریاست کے کئی اضلاع کیلئے بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش قیاسی کے ساتھ ساتھ یلو الرٹ جاری کیا ہے۔