جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ مدھو کوڈا الیکشن لڑنے کیلئے نااہل

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کوئلہ کان گھوٹالہ میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی مدھو کوڈا کی عرضی کو آج مسترد کر دیا ، جس میں انہوں اپنی سزا معطل کرنے کی اپیل کی تھی۔ کوڈا نے آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے کے دہلی ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے راحت دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عام حالات میں سزا پر روک لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ کئی عوامل پر غور کرنا پڑتا ہے ۔بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا جس نے کوڈا کی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔