جھمکا گرا رے ،بریلی میں 200 کیلو گرام کا جھمکا نصب

   

بریلی ۔ /9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) 1966 ء کے گیت جھمکا گرارے سے حوصلہ پاکر اترپردیش کے بریلی میں 200 کیلو گرام کا وزنی جھمکا نصب کیا گیا ہے ۔ یہ جھمکا 20 فٹ اونچے کھمبے پر اٹکایا گیا ہے ۔ جھمکا گرارے بریلی کے بازار میں گیت کے مقبول ہونے کے بعد شہر کے حکام نے بریلی کی شناخت کو گمراہ کرنے کیلئے 200 کیلو گرام کا جھمکا تیار کرکے نصب کیا ہے ۔ ابتداء میں 1990 ء میں اس جھمکے کو نصب کیا جانے والا تھا لیکن یہ پراجکٹ فنڈس کی کمی کے باعث روک دیا گیا تھا ۔