جھوٹ بڑا پاپ ہے

   

Ferty9 Clinic

جھوٹ نہ بولو کبھی
جب بھی کہوں سچ کہو
سچ سے محبت کرو
جھوٹ سے بچتے رہو
جھوٹ بڑا پاپ ہے
جس نے کسی شخص سے
جھوٹ کہا ایک بار
قدر نہ اس کی رہی
صاف منا اعتبار
جھوٹ بڑا پاپ ہے
سچ کا بڑا مان ہے
جھوٹ کی عزت نہیں
سچ ہے بڑی قیمتی
جھوٹ کی قیمت نہیں
سچ اجالا اگر
جھوٹ اندھیرا ہے گھپ
سچ نہ اگر کہہ سکو
جھوٹ سے اچھی ہے چپ
پاؤں نہیں جھوٹ کے
چل نہیں سکتا ہے جھوٹ
کوئی نہیں مانتا
جب کوئی بکتا ہے جھوٹ
جھوٹ بڑا پاپ ہے