روم (اٹلی): اکثر زمین اور سمندر کے اندر چھپے ہوئے کئی راز منکشف ہوتے رہے ہیں جو لوگوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ اٹلی میں بھی کچھ ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے جہاں جھیل کے نیچے چھپے 160 گھروں والے ایک گاؤں کا پتہ چلا ہے۔ جھیل کا پانی کم ہونے پر یہ گاؤں باہری لوگوں کو نظر آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ گاؤں کبھی کبھی نظر آتا ہے جس کے سبب اسے ’بھوتیا گاؤں‘ کہا جاتا ہے۔سی بی ایس نیوز ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق اٹلی کی جھیل سے دہائیوں بعد باہر نکلے اس گاؤں کا نام کورون ہے۔ 1950 میں اس گاؤں میں پاور پلانٹ قائم کیا گیا تھا، اسی وقت اس گاؤں میں سیلاب آ گیا تھا جس میں یہ گاؤں پوری طرح تباہ ہو گیا تھا۔ آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اٹلی کی سرحد کے پاس موجود جھیل کو اب ایک تالاب کی مرمت کے لیے عارضی طور پر نکالا جا رہا ہے۔ جیسے جیسے آبی سطح کم ہو رہی ہے، 160گھروں والا گاؤں نظر آنے لگا ہے۔